چنیوٹ: وین اور ٹرک میں تصادم، گیس سلنڈر پھٹنے سے متعدد افراد زخمی

Chiniot

Chiniot

چنیوٹ (جیوڈیسک) چنیوٹ کے علاقے لاہور روڈ پر وین اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے، تصادم کے نتیجے میں وین کا گیس سلنڈر پھٹ گیا، متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چنیوٹ کے علاقے لاہور روڈ پرٹرک اور وین میں ٹکرا گئیں۔

گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں وین کا گیس سلنڈر پھٹ گیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔