چنیوٹ: ویگن کا سلنڈر پھٹ گیا، 12 جاں بحق، متعدد زخمی

Chiniot

Chiniot

چنیوٹ(جیوڈیسک) چنیوٹ کے علاقے طاہر آباد میں مسافر ویگن کا سلنڈر پھٹنے سے 12 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق اندوہناک حادثے کا شکار ہونے والی ویگن اسلام آباد سے آ رہی تھی جس میں 18 مسافر سوار تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ مسافر ویگن اور ڈمپر کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا۔ ویگن کا سلنڈر پھٹنے سے ویگن میں آگ لگ گئی جس سے 12 مسافر جھلس کر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ امدادی ٹیموں نے ایمبیولینسوں کے ذریعے حادثے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ زخمیوں میں سے کئی مسافروں کی حالت نازک بیان کی جا رہی ہے۔