چترال کے سیلاب متاثرین کیلئے حکومت پنجاب کی امداد

Chitral Support

Chitral Support

لاہور (جیوڈیسک) حکومت پنجاب کی جانب سے چترال کے سیلاب متاثرین کیلئے تین کروڑ روپے کا امدادی سامان بھجوا دیا گیا، وزیر اعلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت سے رابطے میں ہیں ،متاثرین کی ہر قسم کی امداد اور تعاون کیلئے تیار ہیں۔

چترال کے سیلاب متاثرین کو بھجوائے گئے سامان میں کمبل، خشک راشن اور ادویات شامل ہیں جسے مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ سے 23 ٹرکوں میں روانہ کیا گیا،وزیر اعلی شہباز شریف کا ذرائع سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پختونخواہ کے سیلاب متاثرین ہمارے بھائی ہیں، ان کی ہر مدد کی جائیگی، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیلاب کی صورتحال قابو میں ہے، متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو صورتحال کی بروقت اطلاع دی جا رہی ہے۔