مسیحی خاندانوں کو بے گھر کئے جانے پر چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) ہیومن لبریشن کمیشن نے سرگودھا کے چار مسیحی خاندانوں کو بے گھر کئے جانے پر چیف جسٹس افتخار اور وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ لاہور پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہیومن لبریشن کمیشن کے چیرمین اسلم پرویز سہوترا نے کہا کہ سرگودھا کے چک نمبر 38 شمالی کے نذیر رحمت، شوکت اور شہزاد کے گھروں پر بااثر زمینداوروں نے قبضے کرلئے ہیں۔

جن کے خلاف مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار بھٹی کی سرپرستی کی وجہ سے پولیس کارروائی نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن کڑانہ کے ایس ایچ او مقدمہ درج کرنے سے انکار ی ہیں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اور وزیر اعلی پنجاب نوٹس لیں۔ ورنہ وہ احتجاج کریں گے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اقلیتی اراکین پنجاب اسمبلی اور وزرا بے بس نظر آتے ہیں۔ ان کو اختیارات دیئے جائیں۔