ماڑی پور : سی آئی ڈی پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 3 افراد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) ڈسٹرکٹ ویسٹ میں سی آئی ڈی پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، فائرنگ کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 3 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ماڑی پور کے قبرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر سی آئی ڈی پولیس نے چھاپہ مارا جس کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ فائرنگ کے دوران 3 افراد کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

ہلاک ہونے والوں کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کا تعلق کالعدم تنظیموں سے بتایا جاتا ہے۔