سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کا 60 رمضان بازار لگانے کا اعلان

Ramadan Bazaar

Ramadan Bazaar

لاہور (جیوڈیسک) لاہور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے رمضان المبارک کے دوران لاہور ڈویژن میں 60 رمضان بازار لگانے کا اعلان کیا ہے، رواں سال رمضان کے مقدس مہینے میں رمضان بازار وں کے حوالے سے ڈپٹی سیکرٹری پرائسز نے کمشنر لاہور ڈویژن کو تفصیلات فراہم کر دیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں 26 ،قصور میں 12 ،شیخوپورہ میں 14 اور ننکانہ صاحب میں 8 رمضان بازار لگائے جائیں گے۔