شہر میں امن وامان پہلی ترجیح ہے: وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) کراچی وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ شہر میں امن وامان پہلی ترجیح ہے، جس علاقے میں ٹارگٹ کلنگ ہوگی اس علاقے کا ایس پی سے لے کر ایس ایچ او تک ذمہ دار ہوگا، سرکاری اسپتالوں اور تھانوں کا اچانک دورے کرتے رہیں گے۔ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے رات گئے اچانک صوبائی وزیر شرجیل میمن کے ہمراہ سول اسپتال اور میٹھادر تھانے کا اچانک دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں موجود مریضوں کی عیادت کی اورسول اسپتال میں سہولیات کاجائزہ لیا۔ اسپتال کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ امن و امن پہلی ترجیح ہے، جن علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ ہوگی وہاں کا ایس ایچ او اور ایس پی ذمہ دار ہوگا۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ان کی کوشش رہی کہ مفاہمت کا عمل جاری رہے، مذاکرات کے لیے انکے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ وہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی دعوت پر لیاری گئے تھے اور کارکن جہاں بلائیں گے وہاں جائیں گے۔ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے سول اسپتال کے تھانہ میٹھادر پہنچے اور وہاں پر ایس ایچ او کو ڈیوٹی پر موجود نہ پا کر اسے معطل کردیا۔ سید قائم علی شاہ کا کہناتھا کہ وہ صوبے کے اسپتالوں اور تھانوں کا اچانک دورہ کرتے رہیں گے۔