لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لئے تقسیم کارکمپنیوں کا سربراہ اجلاس آج ہوگا

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سپریم کورٹ نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لیے تمام تقسیم کار کمپنیز کے سربراہوں کا اجلاس آج بلانے اور گھریلو و کمرشل صارفین کو بجلی کی یکساں فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔عدالت نے این ٹی ڈی سی کے ایم ڈی کو ہدایت کی۔

بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لیے ملک بھر کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے ایم ڈیز کا اجلاس بلایا جائے اور مشترکا حکمت عملی طے کرکے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔عدالت نے یہ ہدایت بھی کی کہ گھریلو اور کمرشل صارفین کو بجلی کی یکساں فراہمی یقینی بنائی جائے۔چیف جسٹس نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ لوڈ شیڈنگ میں کمی کی جا سکتی ہے۔