پروفیسراظفررضوی اور ان کے ڈرائیور سمیت 10افراد جاں بحق

Azfrrzuy

Azfrrzuy

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کریم آباد میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے نجی اسکول اورکوچنگ سینٹر کے مالک پروفیسر اظفر رضوی اور ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کریم آباد چورنگی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پروفیسر اظفر رضوی کی گاڑی پرفائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

اظفررضوی کی لاش اورزخمی ڈرائیورکوعباسی شہید اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈرائیوربھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لقمہ اجل بن گیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے واقعہ ٹارگٹ کلنگ کانتیجہ معلوم ہوتاہے۔ جمعہ کو شہر میں فائرنگ اور تشدد کے دیگر واقعات میں خاتون سمیت 8 افراد ہلاک کر دیئے گئے ۔