شہر کو کھنڈر اور عوام کو مسائل کا شکار نہیں ہونے دیںگے، نچلی سطح پر اقتدار کی منتقلی

News

News

کراچی (خصوصی رپورٹ) حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان ،ارتضیٰ فاروقی اور نشاط ضیاء قادری نے کہا ہے کہ شہر کو کھنڈر اور عوام کو مسائل کا شکار نہیں ہونے دیںگے ،شہر کی ترقی گلیوں اور محلوں کی سطح پرترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے نچلی سطح پر اقتدار کی منتقلی ضروری ہے

حق پرست اراکین اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ ترقی اور خوشحالی کے لئے مقامی حکومتوں کا فعال نظام نافذ کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ قومی اسمبلی 256اور PS-119کے علاقے طارق بن زیاد سوسائٹی اور شاہ فیصل ٹائون میں علاقائی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے عوامی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علاقہ معززین اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھے کھلی کچہری میں،بلدیہ عظمیٰ کراچی، ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ،کے الیکٹرک سمیت عوامی سہولیات کی فراہمی پر مامور دیگر اداروں کے ذمہ دران نے شرکت کی اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہا کہ شہر کراچی کی تعمیر وترقی میں ایم کیوایم کا مثالی کردار ہے

حق پرست اراکین اسمبلی قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر اپنے محدود ترقیاتی فنڈز کو استعمال میں لاکر زیادہ سے زیادہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں انہوں نے ایم کیو ایم کو جب بھی موقع ملا شہر کی ترقی اور خوشحالی کے لئے قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عملی اقدامات کئے ہیں انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل پر خاموش نہیں بیٹھے گے عوام کی آواز کو ہر فورم پر اُٹھا یا جائے گا رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کھلی کچہری میں عوام کی جانب سے پیش گئے مسائل پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور کے الیکٹرک کے افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ علاقائی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کے ازالے کے لئے اداروں کے باہمی تعاون اقدامات کرتے ہوئے عوام کو مسائل سے نجات دلا ئیں گے انہوں نے عوامی سہولیات کی فراہمی مامور تمام اداروں سے کہاکہ وہ عوام کو درپیش علاقائی مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں ارتضیٰ فاروقی نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر عوام کو بنیادی علاقائی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے حق پرست اراکین اسمبلی اپنے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے فراہمی ونکاسی آب کے نظام کی درستگی ،سڑکوں کی تعمیر اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز کردیا ہے انشا اللہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد عوام کو علاقائی مسائل سے چھٹکارہ حاصل ہوگا۔