سٹی نائب صدر پیپلزپارٹی و سابق ایم پی اے میاں سعود الحسن ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پاکستانی عوام کو گمراہ کرتے ہوئے بجلی بحران پر سیاست کی ہے

گوجرانوالہ : سٹی نائب صدر پیپلزپارٹی و سابق ایم پی اے میاں سعود الحسن ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پاکستانی عوام کو گمراہ کرتے ہوئے بجلی بحران پر سیاست کی ہے مگر آج بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے (ن) لیگ عوام دوستی اور جھوٹے وعدے سامنے آ گئے ہیں، بجلی بحران کی اصل ذمہ دار مسلم لیگ ( ن) کی قیادت ہے۔

جو آج بڑ ی بڑی باتیں کر رہی ہے، وہ اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام کو ہمیشہ سہولیات دی ہیں اور براراست عوام کو فائدہ دیا ہے مگر موجودہ وفاقی اور صوبائی بجٹ میں عوام پر ظلم کئے گئے ہیں۔

جس کے اثرات بہت جلد عوام کے سامنے ہو نگے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحمل مزاجی کا مظاہرہ کر تے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کیا ہے کیو نکہ عوام کے منتخب کردہ نمائندے قابل احترام ہیں۔