ابو البیان پیر محمد سعید احمد مجددی کا گیارہواں عرس پاک آج بروز پیر بوقت صبح 10 بجے تا ساری رات درگاہ حضرت ابوالبیان 121،B بلاک ماڈل ٹائون صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی کی زیر سرپرستی منعقد ہو رہا ہے

گوجرانوالہ : عصر حاضر کی عظیم روحانی شخصیت ابوالبیان پیر محمد سعید احمد مجددی کا گیارہواں عرس پاک آج بروز پیر بوقت صبح 10 بجے تا ساری رات درگاہ حضرت ابو البیان 121،B بلاک ماڈل ٹائون، صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی کی زیر سرپرستی منعقد ہو رہا ہے، عرس پاک کی صدارت پیر سید افتخار الحسن شاہ صاحب MNA آلو مہار شریف، مہمان خصوصی قائد کشمیر صاحبزادہ پیر محمد عتیق الرحمن مجددی صدر جمعیت علماء جموں و کشمیر۔

خصوصی خطاب ممتاز مذہبی سکالر شیخ الحدیث علامہ نور الحق قادری، سابق صوبائی وزیر KP ،تلاوت سید صداقت علی شاہ، نعت گل تعارف نقشبندی علاوہ ازیں علماء و مشائخ، وکلائ، ڈاکٹرز، طلباء اور سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام الناس کی کثیر تعداد شرکت کرے گی، اس سارے پروگرام کو انٹر نیٹ پر www.tanzeemulislam.org کی ویب سائٹ پر لائیو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔