سول نافرمانی کی کال مسترد کرتے ہیں، صدر ایف پی سی سی آئی

Zakaria Usman

Zakaria Usman

اسلام آباد (جیوڈیسک) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر زکریا عثمان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے دی گئی۔

سول نافرمانی کی کال مسترد کردی ہے۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زکریا عثمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سول نافرمانی معیشت کو کمزوراورغربت میں اضافہ کرے گی۔ سول نافرمانی کی تحریک اسٹاک ایکسچینج کو مندی کی طرف لے جائےگی۔