صاف پانی پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، شہباز شریف

 Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کاکہنا ہے کہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے صاف پانی پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔ منصوبے پر انتہائی تیز رفتاری سے کام کرنے ضرورت ہے۔

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق لاہور میں اجلاس کی صدارت کی۔ اپنے خطاب میں وزیراعلی کا کہنا تھا کہ صاف پانی پراجیکٹ پر جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے، اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کا کام 20 اضلاع سے بیک وقت شروع کیا جائے۔ شہباز شریف نے ہدایت کی کہ 20 اضلاع میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا جامع پروگرام جلد از جلد وضح کیا جائے۔