وزیراعظم نواز شریف کا ایئرہیڈکوارٹر کا دورہ، پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے ایئرہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہیں پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور آپریشن ضرب عضب میں فضائیہ کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل طاہررفیق بٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کا استقبال کیا جبکہ فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامتی دی جبکہ وزیراعظم نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔

وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات بھی کی جس میں ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ حکام نے انہیں پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں۔

مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں اور آپریشن ضرب عضب میں فضائیہ کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے قانون نافذ کرنے میں پاک فضائیہ کا کلیدی کردار ہے۔