گلو بٹ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی

Gullu But

Gullu But

لاہور (جیوڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاون میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ میں ملوث گلو بٹ کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے مختصر کارروائی کے بعد مزید سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

دوران سماعت تین گواہوں شاہین، دلدار اور اللہ دتہ کے بیانات پر جرح کی گئی۔ عدالت نے تاخیر سے پیش ہونے پر انویسٹی گیشن افسر صفدر عباس کی سرزنش کی۔

گلو بٹ کے وکلا نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ گلو بٹ بے گناہ ہے۔اس پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ سماعت کے بعد گفتگو میں گلو بٹ کا کہنا تھا کہ اسے ایسی شہرت نہیں چاہئے۔