علماء اور اسکالروں نے پولیو کیخلاف فتووں کو مسترد کر دیا

Polio

Polio

جدہ (جیوڈیسک) سعودی شہر جدہ میں اسلامی مشاورتی گروپ نے پولیو کے قطرے پلانے کے خلاف فتووں کو مسترد کر دیا۔

اسلامی مشاورتی گروپ کا دو روزہ اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ ہوا۔ علماء اور اسکالروں پر مشتمل اسلامی مشاورتی گروپ نے پولیو کے قطرے پلانے کے خلاف ایسے فتووں کو مسترد کر دیا ہے جن میں کہا گیا تھا پولیو کی ویکسین پینے والے بچے بڑے ہو کر بانجھ پن کا شکار ہو سکتے ہیں۔

اسلامی مشاورتی گروپ کے ایک رکن کا کہنا تھا کہ ان کا گروپ دنیا کے ممالک کو پولیو سے پاک بنانا چاہتا ہے۔ اس مہلک مرض کے خاتمے کے لیے ویکسین سے متعلق ضمانتیں دینے کو بھی تیار ہیں۔