صومالیہ: کار بم حملے میں 10افراد ہلاک

Car Bomb Attack

Car Bomb Attack

موغادیشو (جیوڈیسک) موغادیشو میں کار بم حملے میں دس افراد ہلاک ہو گئے۔

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کار بم حملے میں دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ ایک ریستوران کے باہر کیا گیا جو صومالیہ کے انٹیلیجنس محکمے کے صدر دفاتر کے قریب واقع ہے۔ اس ریستوران میں سکیورٹی اہلکاروں کا آنا جانا رہتا ہے۔

ایک پولیس اہلکار احمد مومن نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ متعدد افراد زخمی ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔