ماحولیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی گرمی جرائم اور پر تشدد رویوں کی وجہ ہے، تحقیق

New Yourk

New Yourk

نیویارک (جیوڈیسک) این جی ٹی امریکہ میں کی گئی ایک حا لیہ تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں بڑھتے ہو ئے تشدد کا تعلق تیزی سے ہوتی ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہے۔ ایک تحقیق کے دوران سامنے آ نے والے نتائج سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ در جہ حرارت میں معمو لی تبدیلی یا بارش بھی حملوں، جنسی زیادتی، قتل، کشیدگی اور جنگ جسے عوامل کا سبب بن سکتی ہے۔ کیلی فور نیا یونیورسٹی میں کی جانے والی اس تحقیق میں یہ کہا گیا ہے دنیا بھر جس نوعیت کی ماحولیاتی تبدیلیاں تیز رفتاری سے وقوع پذیر ہو رہی ہیں۔

اس سے اندازہ لگا یا جا سکتا ہے کہ آ نے والے وقت میں دنیا میں پر تشدد واقعات کی شرح میں اضافہ ہو گا۔ سائنسدانوں نے ما حو لیا تی تبدیلی اور پر تشدد رویے میں موجود تعلق کو واضح کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کی ایک وجہ معاشی حالات میں تبدیلی ہے۔ تبدیل ہوتی آب وہوا دنیا بھر اور خاص کر زرعی علاقوں میں معاشی حالات پر اثر انداز ہوتی ہے جو معاشرتی رویوں میں بھی تبدیلی کا سبب بنتے ہیں۔ تحقیق کاروں کے مطابق گرم اور خشک موسم کی وجہ سے شہری علاقوں میں تشدد بڑھ جاتا ہے جبکہ سرد اور مرطوب موسم میں لوگ گھروں کے اندر رہتے ہیں۔

جس کی وجہ سے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔ تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ عالمی سطح پر دو سینٹی گریڈ در جہ حرارت بڑھنے سے ذاتی نو عیت کے جرائم میں پندرہ فیصداضافہ ہو گا اور بعض خطوں میں گروہوں کے درمیان تصادم میں پچاس فیصد اضافہ ممکن ہے۔