پیرو : چیمو طرز زندگی کے500 سال قدیم شاہکار دریافت

Peru

Peru

پیرو(جیوڈیسک) میں پانچ سوسال قدیم چیمو طرز زندگی کے شاہکار دریافت کئے گئے۔ شاہکار بھی ایسے کہ جنہیں دیکھ کر آج کی بے ترتیب زندگی پر سلیقہ مندی مسکرانے لگے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پیرو میں دریافت ہونے والے شاہکار پانچ سو برس سے بھی قدیم دور کے ہیں۔

اور ان شاہکاروں کی بناوٹ سے چیمو کی قدیم ریاست کے آثار ملتے ہیں۔ آثار قدیمہ کے ماہر ہینری گیسو کا کہنا ہے کہ چیمو ریاست کو پندرویں صدی عیسویں میں انکا ریاست نے فتح کیا گیا تھا۔

جوکہ ایکواڈور کے شمالی ساحل کی طرف واقع تھی۔ ہینری کا مزید کہنا تھا کہ دریافت کئے جانے والے قدیم ورثہ کو تزین و آرئش کے بعد سیاحوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔ جس سے سالانہ نوے ہزار سے زائد سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔