جلال آباد : بھارتی قونصلیٹ کے قریب خودکش دھماکہ، 12 افراد ہلاک

Jalal-Abad

Jalal-Abad

جلال آباد (جیوڈیسک) میں بھارتی قونصلیٹ کے قریب خودکش دھماکہ کے نتیجے میں12 افرادہلاک ہو گئے، تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں بھارتی قونصلیٹ کے باہر خود کش دھماکے میں بارہ افراد ہلاک اور اکیس زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔

افغان پولیس حکام کے مطابق حملہ آور نے بھارتی قونصلیٹ کے قریب بارود سے بھری گاڑی دھماکے سے اڑا دی۔ زخمیوں کوھسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے علاقے سیل کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اب تک کسی تنظیم نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔