وزیراعلی کا انتخاب ، پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع

Punjab Assembly

Punjab Assembly

پنجاب(جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی آج نئے وزیراعلی کا انتخاب کرے گی، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں محمد شہباز شریف اور تحریک انصاف کے میاں محمود الرشید کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ لاہور پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر رانا اقبال کے زیر صدارت شروع ہو چکا ہے۔ صوبائی اسمبلی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اس کے بعد نومنتخب رکن اسمبلی جمال لغاری نے سپیکر سے حلف لیا۔ آج پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب ارکان کی تقسیم کے ذریعے ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کے پاس صوبائی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت ہے۔

اس لئے وہ بھاری اکثریت سے منتخب ہو جائیں گے۔ تحریک انصاف کے امیدوار میاں محمود الرشید کو (ق) لیگ کی حمایت حاصل ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ اس سے پہلے پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے موقع پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔

نومنتخب وزیراعلی سے گورنر پنجاب آج ہی حلف لیں گے۔ تقریب حلف برداری کے لئے پولیس نے سیکیورٹی پلان ترتیب دیدیا۔600 اہلکار گورنر ہاس کے اطراف میں تعینات ہوں گے جن میں سے 120 جوان ایلیٹ فورس کے ہوں گے۔16 ایس ایچ او، 9 ڈی ایس پی اور 2 ایس پی سیکیورٹی کی نگرانی کریں گے۔