وزیراعلی سندھ کی کابینہ کے ہمراہ صدر زرداری سے ملاقات

Zardari-Qaim Ali Shah

Zardari-Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبائی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاوس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی، صوبائی وزرا شرجیل میمن ، منظور وسان ، میر ہزار خان بجارانی شامل تھے۔

صد رمملکت نے وزیر اعلی سندھ اور کابینہ اراکین کو مبارکباد دی۔ وزیر اعلی سندھ نے صدر کو صوبے کی سیاسی اور امن امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔