وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

Syed Qaim Ali Shah

Syed Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس شام پانچ بجے طلب کرلیا۔سندھ کابینہ کے طلب کئے جانے والے اجلاس میں کراچی میں امن وامان کی صورت حال اور وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے کہنا ہے کہ صدر آصف زرداری کے عہدے سے سبکدوش ہونے پر ان کی خدمات اور اس کے بعد کی صورت حال پر اجلاس میں گفتگو کی جائے گی۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں لائحہ عمل طے کرنے کیلئے پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی رات آٹھ بجے طلب کر لیا گیا ہے۔