چمن: پاک افغان سرحد بم دھماکا کرنے والا شخص افغان شہری تھا

Chaman

Chaman

چمن (جیوڈیسک) چمن میں پاک افغان سرحد پر دو روز قبل ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کرنے والا شخص افغان شہری تھا۔ ضعیف شخص اور اس کے بیٹے کی شناخت ہوگئی۔ چمن میں افغان سرحد کے قریب جمعرات کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک سیکورٹی اہلکار سمیت چار افراد جاں جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ریموٹ کنٹرول دھماکا کرنے والا شخص افغان شہری تھا۔ دھماکا کرنے والے شخص کی شناخت امیر محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ دھماکے میں امیر محمد اور اس کا بیٹا بھی ہلاک ہوگئے تھے۔

امیر محمد کا تعلق افغانستان کے سرحدی علاقے اسپن بولدک سے تھا۔ امیر محمد ہتھ ریڑھی پر فریج پاکستان منتقل کر رہا تھا۔ ایف سی اہلکاروں کے نزدیک پہنچتے ہی دھماکا ہوگیا تھا۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں شناخت کے بعد باپ بیٹے کی لاشیں افغانستان بھجوا دی گئیں۔ دوسری جانب پاک افغان سرحد پر لیویز نے کارروائی کے دوران آٹھ غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کرکے انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا ہے۔