کوسٹل ڈیویلپمنٹ منصوبے : بے ضابطگیوں کے خلاف کاروائی کرینگے، مالک بلوچ

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ کوسٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے تمام منصوبوں میں بے ضابطگیوں میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

وزیراعلی نے یہ بات گوادر میں گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور کوسٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کہ گوادر میں تمام ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل کے ساتھ کوالٹی میٹریل کی استعمال کو یقینی بنایاجائے جبکہ سربندر اور پیشکان جیٹی پر کام کی رفتار بھی تیز کی جائے۔