مہاجرری پبلکن آرمی کے بارے میں ٹھوس شواہد موجود نہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل

Additional Attorney General

Additional Attorney General

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کی گئی مہاجر ری پبلکن آرمی کی رپورٹ معمہ بن گئی ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل کہتے ہیں کہ تنظیم کے بارے میں ٹھوس شواہد موجود نہیں، نام نہاد تنظیم کے بارے میں الفاظ حذف کرنے کے ساتھ معافی کی درخواست بھی سپریم کورٹ میں دے دی گئی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاو ر کی ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مہاجرری پبلکن آرمی رپورٹ اٹارنی جنرل کی طرف سے جمع کرانے کا تاثردرست نہیں، رپورٹ وزارت داخلہ کرائسز مینجمنٹ سیل کی طرف سے اٹارنی جنرل آفس کو دی گئی۔

رپورٹ پر وزارت داخلہ کرائسز مینجمنٹ سیل ڈائرکٹر جنرل ونگ کمانڈر کے دستخط ہیں، کراچی بے امنی عمل درآمد کیس میں طارق لودھی کے دستخط سے وضاحت جمع کرائی گئی۔ واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بے امن کیس عمل درآمد کیس وفاق کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں مہاجر ری پبلکن آرمی کا ذکر کیا گیا تھا۔