کالونی محمڈن اور ملیر چمپیئن ، ملیر شاہین کو شکست کا سامنا ،گلشن اسپورٹس تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئی

کراچی : آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ دوسرے رائونڈز کے اہم میچز میں لانڈھی کی معروف فٹ بال ٹیم فیوچر اسٹار اور گلشن اسپورٹس کی فتح اہم میچ میں کالونی محمڈن اور ملیر شاہین کو شکست کا سامنا۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں لانڈھی کی نوجوانوں پر مشتمل معروف فٹ بال ٹیم فیوچر اسٹار نے مد مقابل کالونی محمڈن کو پنالٹی ککس پر 4-2سے شکست دیدی دوران میچ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

اور مقررہ وقت پر میچ کے دوران دونوں ٹیمیں گول اسکور کرنے میں کامیابی حاصل نہ کرسکی میچ کا نتیجہ پنالٹی ککس پر ہوا فیوچر اسٹار کے وسیم اعوان ،عدنان علی ،شکیل احمد اور رفیق شاہ نے درست نشانہ لگا کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا جبکہ کالونی محمڈن کی جانب سے جنید خان اور رحمت سعید نے گول اسکور کرسکے۔

جبکہ دوسرے میچ میں گلشن اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون کی ٹیم نے عمدہ کھیل کی بدولت ملیر چمپیئن ملیر شاہین کو پنالٹی ککس پر 5-4سے زیر کرکے ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا میچ کے دوران دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف گول کرنے میں کامیابی حاصل نہ کرسکے۔

دونوں ٹیموں نے میچ کے دوران شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جس پر شائقین نے کھل کر داد دی ٹو رنامنٹ کے دونوں میچوں میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال عبدالکریم ،اسد ،سعید خان اور سلیم شاہ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر غلام فاروق تھے۔