کراچی میں ذاتی دشمنی پر نوجوان لڑکی قتل 2 زخمی

karachi Murder

karachi Murder

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے حسین ہزارہ گوٹھ میں ذاتی دشمنی پر فائرنگ کرکے ایک لڑکی کو ہلاک اور دو کو زخمی کردیاگیا۔گلشن اقبال کے علاقے حسین ہزارہ گوٹھ میں دو ملزمان محرم اور اسلم نے ایک گھرمیں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین خواتین زخمی ہوگئیں۔

زخمیوں کو قریبی اسپتال لیجایا گیا۔ جہاں سولہ سالہ امتیاز بی بی زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی جبکہ نفیسہ اور کرن زیر علاج ہیں۔ پولیس کے مطابق محرم علی نفیسہ کا سابق شوہر ہے جس نے ذاتی دشمنی پر اپنے بیٹے اسلم کے مل کر فائرنگ کی۔ ملزمان وردات کے بعد فرار ہوگئے ۔ پولیس ملزمان کو تلاش کررہی ہے۔