شہباز شریف نے داڑھی نہیں رکھی، نااہل قرار دیا جائے: شہریوں کے اعتراضات

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور(جیوڈیسک)سابق وزیر اعلی شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر دو شہریوں نے ڈراھی نہ رکھنیپر اعتراضات جمع کروا دیے۔ریٹرننگ افسر نے اعتراضات سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے5 اپریل کو تحریری جواب طلب کر لیا ۔لاہور میں تیسرے روز بھی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور کے حلقہ پی پی 159 سے شہباز شریف کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران شہری سعید اقتدار نے اعتراض جمع کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر تمام انبیا علیہم السلام کی ڈراھی تھی لیکن شہبازشریف کو اسلامی تعلیمات کا علم نہیں ہے ۔شہباز شریف نے ڈراھی نہ رکھکر آرٹیکل62 اور 63 کی خلاف ورزی کی ہے۔

دوسرے شہری بابر امین نے اپنے اعتراض میں کہا کہ پانچ سال وزیر اعلی رہنے کے باوجود مسائل حل نہیں کیے۔ اس لیے وہ اسمبلی کے رکن بننے کے اہل نہیں ہیں جس پر ریٹرننگ آفیسر نے اعتراضات کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے 5 اپریل کو تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔