کولمبیا ، حکومت اور فارک باغیوں میں پچاس سال سے جاری جنگ ختم

Columbia

Columbia

کیوبا (جیوڈیسک) کولمبیا کی حکومت اور فارک باغیوں میں صلح کے بعد پچاس سال سے جاری جنگ کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ فارک باغیوں اور کولمبیا کی حکومت میں مذاکرات کیوبا میں ہوئے۔

اس موقع پر حکومت نے باغیوں کا دیہی علاقوں کو معاشی اور سماجی ترقی دینے کا مطالبہ تسلیم کر لیا۔حکومت اور باغیوں میں پچاس سال سے جاری لڑائی میں چھ لاکھ افراد ہلاک اور تیس ہزار بے گھر ہو چکے ہیں۔