کولمبیا : ایک چور خاتون کا بیگ چھینتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ گیا

Columbia

Columbia

کولمبیا(جیوڈیسک) میں چور ایک خاتون سے پرس چھیننے کی کوشش میں ٹرین سے ٹکرا کر زخمی ہو گیا،رحمدل خاتون نے ملزم کو ہسپتال پہنچا کر اس کا علاج کرایا پھر گرفتار کرا دیا۔ چور خاتون کا پرس اور موبائل چھیننا چاہتا تھا۔

کافی کوشش کے بعد ناکام ہونے پر وہ بھاگنے لگا،جیسے ہی اس نے دوڑ لگائی تو پیچھے سے آنے والی ٹرین کی زد میں آ گیا اور شدید زخمی ہو گیا جس خاتون کا بیگ چھیننا چاہتا تھا۔اس نے ملزم ہسپتال پہنچایا اور علاج کروایا لیکن بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا۔