امریکا : 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم ،25 افراد زخمی

U.S.

U.S.

امریکا(جیوڈیسک)میں دو مسافر ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں پچیس افراد زخمی ہو گئے۔امریکی ریاست کنیٹی کٹ حکام کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ ایک مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، تاہم کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ نیویارک جانیوالی ٹرین پٹری سے اتر کر ویسٹ بانڈ جانیوالی ٹرین سے جا ٹکرائی۔

حادثے کے نتیجے دوسری ٹرین کی کچھ بوگیاں بھی پٹری سے اتر گئیں۔ ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ فوری طور پر حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔