برطانیہ میں بغیر پائلٹ والے مسافر طیارے کا کامیاب تجربہ

British Aircraft

British Aircraft

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ نے بغیر پائلٹ والے مسافر طیارے کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔16 نشستوں والے جیٹ اسٹریم 31 نے آزمائشی تجربے کے دوران لنکا شائر سے اڑان بھری اور اسکاٹ لینڈ میں لینڈنگ کی۔اِس دوران طیارے کوایئرپورٹ پر موجودپائلٹ ایڈوانس سینسرز اور آن بورڈ سسٹم کے ذریعے کنٹرول کیا گیا۔

پرواز کے دوران طیارے میں کوئی مسافرموجود نہیں تھا۔تاہم ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 2پائلٹ ضرور موجودتھے۔ماہرین کا کہناہیکہ اس ٹیکنالوجی کو سرچ آپریشنزاور کسی حادثے کی صورت میں امدادی سرگرمیوں کیلئے استعمال کیاجائے گا۔