fbpx

شفقت چیمہ بیٹے کے حادثے کی جھوٹی خبر سے پریشان

Shafqat Cheema

Shafqat Cheema

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) معروف اداکار شفقت چیمہ سوشل میڈیا پر بیٹے کے حادثے کی جھوٹی خبروں سے پریشان ہوگئے اور انہوں ںے کارروائی کے لیے ایف آئی اے سے رابطہ کر لیا۔

معروف فلم اسٹار اور ولن کے کرداروں کو نہایت عمدگی سے ادا کرنے والے شفقت چیمہ سوشل میڈیا پر پھیلی افواہوں سے پریشان ہوگئے ہیں۔ فیس بک پر ان کا جعلی اکاؤنٹ بنا کر بہت سے فنکاروں اور لوگوں کو بے وقوف بنایا جارہا ہے جس پر شفقت چیمہ نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور میں درخواست دے دی جس پر ایف آئی اے نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

شفقت چیمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مجھ سے حسد رکھنے والے عناصر بیٹے کے حادثے سے متعلق افواہیں پھیلا رہے ہیں اور جب سوشل میڈیا پر غلط خبریں چلیں تو لوگ میرے گھر پر پہنچ گئے۔