خدشات درست ثابت، ایل این جی کے معاملے پر حکومت مشکل میں پھنس گئی

LNG

LNG

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ایل این جی کے معاملے پر حکومت مشکل میں پھنس گئی۔ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں جس کے مطابق خدشات درست ثابت ہوگئے ہیں اور فروری کے لیے کم سے کم 23.4 فیصد اور 20.8 فیصد کی ایل این جی کی بڈز آگئی ہیں۔

اس طرح حکومت مشکل میں پھنس گئی ہے کہ اگر بڈز منظور کیں تو 5 ارب روپے کا نقصان ہو گا، اگر بڈز منظور نہ کیں تو فروری میں گیس کا بحران مزید سنگین ہو جائے گا جب کہ فرنس آئل سے مہنگی بجلی پیدا کرنے سے اربوں کا نقصان الگ ہو گا۔