کانگو میں کشتی ڈوبنے سے 30 افراد ہلاک، 150 کو بچا لیا گیا

Boat Congo

Boat Congo

کنشاسا (جیوڈیسک) کانگو میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں30 افراد ہلاک جب کہ 150 کو بچا لیا گیا جب کہ گزشتہ ہفتے بھی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 129 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

وسطی افریقی ملک کانگو کے شمال مشرقی علاقے یکوسو کے قریب دریا میں مسافر بردار کشتی چٹان سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جب کہ 150 افراد کو بچالیا گیا۔ حکام کے مطابق کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

دوسری جانب ڈوبنے والے افراد کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن اور سرکاری عمارتوں کو آگ لگا دی، اس موقع پر مشتعل افراد کا کہنا تھا کہ حکومت اس حوالے سے مناسب اقدام نہیں کررہی جس کے باعث اس طرح کے حادثات معمول بن گئے ہیں۔