توہین عدالت کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر اور وفاق کو نوٹس جاری

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کے دورکنی بینچ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم اور وفاق کو نوٹسز جاری کردیئے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے توہین عدالت سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ میں سابق ڈائرکٹر جنرل ٹریننگ نسرین پرویز نے گریڈ 22 میں عدالتی حکم کے باوجود ترقی نہ دیئے جانے پر الیکشن کمیشن اور وفاق کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔عدالت نے درخواست کی سماعت کیلئے چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم اور وفاق کو نوٹسز جاری کردیئے۔