کنٹرول لائن پرلوگ شہید ہوئے، نواز شریف خاموش ہیں، پرویز الہیٰ

Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi

فیصل آباد (جیوڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور ق لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ شہباز شریف اپنے 15 سال اور میرے 5 سال پر مناظرہ کرلیں، لندن میں پاکستانی عوام کی بہتری کیلیے ایجنڈے طے ہوئے تھے، نوازشریف کو خدا کا خوف نہیں ہے۔

آج بجلی کا کیا حال ہے، انھوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کی شب فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گرائونڈ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیاسب جانتےہیں، نواز شریف اور شہباز شریف نے ہمیشہ غلط فیصلہ کیا، ہندوستان کے خلاف بولتے ہوئے نواز شریف کو تکلیف ہوتی ہے۔

کنٹرول لائن پر لوگ شہید ہوئے مگرنواز شریف کے منہ میں زبان نہیں، فیصل آباد کے لوگوں نے آج صحیح فیصلہ کیا ہے، ہماراکسان دنیا بھر کے کسانوں میں سب سے زیادہ غریب ہے۔

فیصل آباد کے بھائیوں سے بھی گلہ کرلوں، مجھے آپ سے گلہ ہے، فیصل آباد کے لیے کارڈ یالوجی اسپتال بنایا تاکہ باہر نہ جانا پڑے، لندن پلان کاشوشہ حکومت نے چھوڑا تھا، فیصل آباد کے عوام نے حکومت کے خلاف فیصلہ دے دیا۔