کورونا: ملک کے 81 فیصد ڈاکٹرز ویکسین لگوانے کیلیے تیار، 14 فیصد کا انکار

Doctors Vaccine

Doctors Vaccine

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) گیلپ پاکستان کے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملک کے 81 فیصد ڈاکٹرز کورونا کی ویکسین لگوانے کے لیے تیار ہیں جب کہ 14 فیصد نے ویکسین لگوانے سے انکار کر دیا۔

پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے گیلپ پاکستان کے تعاون سے ملک بھرمیں 500 سے زائد ڈاکٹروں سے سروے کیا گیا۔

سروے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ کورونا ویکسین لگوانے کے ارادے کے باوجود 59 فیصد کو اب تک ویکسین دستیا ب نہیں جب کہ 41 فیصد نے ویکسین ملنے کا بتایا۔

سروے رپورٹ میں بتایا گیا کہ ویکسین نہ ملنے کی سب سےزیادہ شکایت خیبر پختونخوا سے 74 فیصد ڈاکٹروں نے کی۔

سروے میں 68 فیصد ڈاکٹرز نے کورونا سے متاثر نہ ہونے کا بھی جب کہ 32 فیصد نے کہا کہ وہ اس وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔