سینیٹ الیکشن: اپوزیشن سے کے پی کی حد تک سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی، جماعت اسلامی

Ameer ul-Azeem

Ameer ul-Azeem

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری امیر العظیم کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے خیبرپختونخوا کی حد تک اپوزیشن پارٹیوں کا ساتھ دیں گے۔

جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری امیر العظیم نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری نے منصورہ میں ان سے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی ایڈجسٹمنٹ اپوزیشن پارٹیوں سےصرف خیبرپختونخوا کی حد تک محدود رہے گی کیونکہ وہاں ہمارے ووٹوں کی ایڈجسٹمنٹ کی صورت موجود ہے۔

دوسری جانب سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ جماعت اسلامی نے سندھ اور مرکز میں سینیٹ الیکشن میں غیر حاضر رہنے کا اعلان کیا ہے، امیر العظیم سے ملاقات نہایت نتیجہ خیز رہی، ان کے ساتھ سینیٹ انتخابات کی حکمت عملی پر مفصل بات چیت ہوئی۔