کرونا سے نمٹنے کے لیے خامنہ کے اربوں ڈالر استعمال کیے جائیں: پومپیو

Mike Pompeo

Mike Pompeo

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے پاس اربوں ڈالر کی رقم موجود ہے۔ یہ رقم آج کرونا کے خلاف استعمال نہ کی گئی تو اور کس کام آئے گی۔ایران کو مزید کسی امداد کی ضرورت نہیں۔ وہ خامنہ ای کے اربوں ڈالر اس بیماری کی روک تھام کے لیے استعمال کرے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے پاس اتنی رقم ہے جس سے ایرانیوں کو کرونا سے بچایا جاسکتا ہے۔ خامنہ ای کے پا اربوں ڈالر ہیں۔

مائیک پومپیو نے آئی ایم ایف کی طرف سے ایران کو پانچ ارب ڈالر کی رقم قرض دینے کی مخالفت کا اعادہ کیا اور کہا کہ ان کے ملک نے ایرانی عوام کے لیے حقیقی انسانی امداد فراہم کی ہے۔ ایرانی حکومت کو دی جانے والی رقم کرپشن اور دہشت گردی کےلیے استعمال کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ عالمی مانیٹری فنڈ کو ایران کو پانچ ارب ڈالر قرض کی ادائیگی روکنے کی کوشش کررہا ہے۔