ملک میں کورونا کی وبا سے مزید 13 افراد جاں بحق

Corona Cases

Corona Cases

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا کی وبا سے مزید 13 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 34 ہزار 430 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 516 مثبت پائے گئے، اس طرح ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 1.34 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی مصدقہ تعداد 12 لاکھ 70 ہزار 322 ہوگئی ہے جن میں سے 12 لاکھ 17 ہزار 935 صحت یاب ہوچکے ہیں۔
گ
زشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے مزید 13 مریض جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد اس وبا سے اب تک ہونے والی مصدقہ اموات 28 ہزار 405 تک جاپہنچی ہے۔

ملک میں اس وقت کورونا کے 23 ہزار 982 فعال مریض ہیں جو مختلف اسپتالوں اور اپنے گھروں میں زیر علاج ہیں، ان مریضوں میں سے ایک ہزار 487 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔