کورونا کا گراف بدستور بلندیوں کی جانب مائل، ایک دن میں 3 لاکھ نئے مریضوں کو تعین

Coronavirus

Coronavirus

برازیل (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا بھر میں مہلک وائرس کورونا سے اموات کی تعداد 8 لاکھ 80 ہزار تک ہو گئی ہے تو اس موذی مرض کی زد میں 26 ملین 8 لاکھ 17 ہزار افراد آئے ہیں۔ اس دوران 19 ملین صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

وبا کے مرکزی مقام متحدہ امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 1 لاکھ 92 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے تو 64 لاکھ کے قریب نے اس وائرس کا مزہ چکھا ہے۔

برازیل میں مزید 888 اموات سے ملک میں کل جانی نقصان 1 لاکھ 26 ہزار کےقریب پہنچ گیا ہے تو 50 ہزار نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ۔19 سے مزید 522 اموار 6 ہزار 196 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں ابتک 67 ہزار افراد وائرس کے ہاتھوں شکست کھا چکے ہیں۔

41 ہزار 537 جانی نقصان کے ساتھ یورپ میں وائرس کے مرکز برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 940 افراد میں وائرس کا تعین ہوا ہے ۔ ملک میں 8 اگست تا 3 ستمبر کے دورانیہ میں یومیہ اوسط ایک ہزار 300 کیسسز سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں جانی نقصان 35 ہزار 518، فرانس میں 30 ہزار 724 اور اسپین میں 29 ہزار 418 ہے۔

آسڑیلیا میں 24 گھنٹوں میں 11 افراد وائرس کے ہاتھوں شکست کھا گئے جس کے بعد ملک میں جانی نقصان 748 ہو گیا ہے۔