کورونا: کوئٹہ کی بیوٹمز یونیورسٹی 23 مئی تک بند

Quetta Beauties University

Quetta Beauties University

بلوچستان (اصل میڈیا ڈیسک) کوئٹہ میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث بیوٹمز یونیورسٹی بند کر دی گئی۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ کی بیوٹمز یونیورسٹی 23 مئی تک بند کر دی گئی ہے اور اس دوران تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

یونیورسٹی کے زیر انتظام فائنل امتحانات 24 مئی سے شروع ہوں گے جب کہ یونیورسٹی کے انتظامی دفاتر 30 اپریل تک مکمل طور پر بند رہیں گے۔