کرونا ویکسین زندگی معمول پر لانے کا ہمارا بہتر راستہ ہے: اماراتی وزیر خارجہ

Sheikh Abdullah bin Zayed

Sheikh Abdullah bin Zayed

عرب امارات (اصل میڈیا ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ الشیخ عبداللہ بن زاید نے کہا ہے کہ ‘کرونا ویکسین کے استعمال سے ہم اپنی زندگی معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں’۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ‘ٹویٹر’ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موثر اینٹی کرونا ویکسین کے استعمال سے ہم وبا کو شکست دے سکتے اور زندگی معمول پر لا سکتے ہیں۔ انہوں‌نے یہ بات ٹویٹر پر #تم_التطعيم ‘ کرونا ویکسین’ کے نام سے ایک نئے ٹرینڈ کا افتتاح کرنے کے موقع پر کہی۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے 125 ممالک کے 31 ہزار رضا کاروں پر کرونا ویکسین کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ ویکسین محفوظ، فعٌال اور کرونا کے خلاف موثر ذریعہ علاج ثابت ہوئی ہے۔

روس کی ‘سپتونک’ نیوز ایجنسی کے مطابق گذشتہ ہفتے امارات نے اسپتالوں میں زیر علاج کرونا مریضوں کو بھی تجربات طور پر کرونا کی ویکسین دینا شروع کی تھی۔ یہ ویکسین روسی وزارت صھت کے زیراہتمام ایک طبی ریسرچ مرکز نے تیار کی ہے۔

امارات میں اس وقت کرونا کے متاثرین کی تعداد 111437 ہوچکی ہے جب کہ وبا سے 452 اموات ہوئی ہیں۔