کرونا وائرس نے محکمہ صحت سندھ کی کارکردگی کو بے نقاب کر دیا ہے، بھاشانی شاہ

PTI Karachi

PTI Karachi

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سندھ لیبر فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین سید بھاشانی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہر مشکل حالا ت میں غریبوں کی مدد کی جبکہ سندھ حکومت نے اس قدرتی آفت میں بھی لوٹ ما ر کا بازار گرم کیا ہوا ہے، کرونا وائرس نے سندھ کے محکمہ صحت کی کارکردگی کو بے نقاب کر دیا ہے ، موجود ہ صورتحال میں محکمہ صحت کی کارکردگی نے ہزاروں سوالوں کو جنم دیا ہے، سندھ حکومت بتائے کہ صحت کے شعبے کے لیئے جاری کی جانے والی پانچ کھرب سے زائد کی رقم کہاں خرچ کی ہے، سرکاری ہسپتالوں میں بخار کی دوائی نہیں ملتی،سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹر اپنی تنخواہوں کے لیئے سراپا احتجاج ہیں ، مریض دربد رہیں ، کو ئی جدید ٹیکنالوجی یا سہولت تو دور کی بات ہے سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں تو لوگ بخار ، نزلہ اور کھانسی کی دوائیوں سے بھی محروم ہیں ، انہوں نے کہا کہ سندھ میں کتے کے کاٹے کی ویکسین تک دستیاب نہیں ہے۔

اندرون سندھ کے شہروں میں بچے ، بزرگ اور خواتین کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے فوت ہو رہے ہیں ، نہایت افسوس کی بات ہے کہ غریبوں کی دوائیوں اور علاج معالجے کے پیسے بھی پیپلز پارٹی کے وزیر لوٹ رہے ہیں اور کھا پی رہے ہیں ، سند ھ کی وزیر صحت اخبارات اور ٹی وی پر بیان بازیوں سے کام چلارہی ہیں ، عملی طور پر محکمہ صحت پورے سندھ میں کہیں بھی نظر نہیں آرہا ہے جبکہ تنخواہوں ، پٹرول سمیت دیگر اخراجات کی مد میں جعلی بل بنا کر لوٹ مار کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر صحت سمیت پورا محکمہ صحت عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں ، سندھ کی عوام کی بدقسمتی ہے کہ اس صوبے میں ایسے لوگوں کی حکمرانی ہے جو زکوتہ اور خیرات کے پیسوں میں بھی کرپشن اور لوٹ مار کرتے ہیں ، جب تک پیپلز پارٹی کی حکومت رہیگی سندھ ترقی نہیں کریگے، انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا لاک ڈاءون کھولنے کا فیصلہ قابل ستائش ہے، لا ک ڈاءون کی وجہ سے غریب اور دیہاڑی دار طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے، معیشت کا پہیہ چلانے کے لیئے صنعتیں ، چھوٹی مارکیٹیں ، دکانیں کھولنا وقت کی ضرورت ہے، لاک ڈاءون کیوجہ سے ملک کی برآمدات میں کمی ہوئی اور ٹیکس کلیکشن میں بھی کمی آ گئی ہے۔