میں کرونا سے لڑ رہا ہوں، عوام بھی گھروں سے نہ نکلیں: بورس جانسن

Boris Johnson

Boris Johnson

برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) کرونا وائرس سے متاثرہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنی ایک ویڈیو ریلیز کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں مسلسل کرونا کی وباء کا مقابلہ کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں شخصی تنہائی کی مدت میں مزید اضافہ کروں گا تاہم انہوں نے عوام پر بھی کرونا کے دنوں میں گھروں میں رہنے پر زور دیا۔

ایک نئی ویڈیو میں برطانوی وزیراعظم نے عوام کو ہدایت کی کہ وہ کرونا کےعرصے میں گھروں سے باہر نہ جائیں۔ اپنے بارے میں انہوں نے کہا کہ میں ابھی بخار میں ہوں اور کچھ دنوں کے لیے مزید تنہائی میں رہوں گا۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں جمعرات کے روز کرونا کے باعث 563 افراد ہلاک ہوئے جبکہ سیکڑوں نئے جیس سامنے آئے ہیں۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانس 27 مارچ کو کرونا شکار ہونے کے بعد قرنطینہ منتقل کیے گئے تھے۔ کل جمعہ کو برطانیہ میں 684 افراد کرونا سے ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 3605 ہوگئی ہے۔