کرونا وائرس سے بچاو کے لئے ملک بھر میں ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہیں۔ حافظ صدیق مدنی

Mohammad Siddiq Madani

Mohammad Siddiq Madani

چمن : جمعیت علماء اسلام حلقہ بوغرہ سٹی چمن ضلع قلعہ عبداللہ کے سرپرست اور ممبر نیشنل یوتھ اسمبلی آف پاکستان حافظ محمدصدیق مدنی نے ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کرونا وائرس سے بچاوکے لئے ملک بھر میں ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے اہم فیصلے کئے ہیں جبکہ سکول و کالجز،دینی اداروں اور یونیورسٹیوں میں بھی 5 اپریل تک تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔حکومت کے ساتھ ساتھ ہر کوئی اس موذی مرض سے بچاوکے لئے اپنی سطح پر اقدامات میں مصروف دکھائی دے رہا ہے۔

حافظ محمدصدیق مدنی نے دینی اداروں،کالجز اور یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان طالب علموں اور اساتذہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے علاقے کے ہیلتھ یونٹس،ٹی ایچ کیو،ڈی ایچ کیو یا اس سے بڑی سطح کے ہوں وہ وہاں پر رضا کارانہ طور پر آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ رجوع الیٰ اللہ کی کیمپئین چلائیں تاکہ ہمیں بحثیت قوم اس مصیبت سے چھٹکارا مل سکے۔حافظ محمد صدیق مدنی نے پوری قوم اور امت مسلمہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اللہ کی طرف رجوع کریں اور توبہ استغفار کی کثرت کریںانہوں نے کہاکہ کرونا وائرس امتحان اور ازمائش ہے اللہ کی طرف رجوع کر نے اور توبہ کر نے کی بے حد ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ ارباب اقتدار عوام کو حقیقت سے اگاہ کریں اور ملک بھر میں پبلک ہلتھ ایمر جنسی لگائی جائے شفاء دینے والی ذات سے رجوع کر نے سے ہی یہ مشکل کی گھڑی ختم ہو گی حافظ محمد صدیق مدنی نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ اس وقت تمام جماعتوں کو متحد ہوکر کرونا وائرس کے خاتمے کے لیئے جدوجہد کرنا ہو گی انہوں نے کہاکہ اس مسئلہ پر سیاست نہیں ہونی چاہیے انہوں نے علماء پر زور دیا کہ وہ نمازوں اور جمعہ کے بعد عوام کو احتیاطی تدابیرسے آگاہ کریں۔

مولانا حافظ محمدصدیق مدنی
سابق صوبائی نائب صدر
جمعیت طلباء اسلام بلوچستان
03337752771