کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر امریکا نے کینیڈا کے ساتھ سرحد سیل کر دی

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا نے کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر کینیڈا سے متصل سرحد کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وائٹ ہائوس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حکومت کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ویکسین کی تیاری میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

امریکی صدر نے سے جب پوچھا گیا کہ ‘کرونا وائرس’ کو چینی وائرس کا نام کیوں دیا جاتا ہے تو ڈونلڈ ٹرمپ نے اس نام سے عدم اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ وائرس چین سے آیا ہے مگر ہم اسے ‘نسل پرست وائرس’ قرار نہیں دے سکتے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے تمام غیر ضروری سفر کے لیے دونوں ممالک کے درمیان سرحد بند کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس سے تجارت متاثر نہیں ہوگی۔

دونوں ممالک پہلے ہی دیگر ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر چکے ہیں لیکن اب تک ایک دوسرے سے متعلق کوئی اقدامات نہیں کیے گئے تھے۔